عمران خان اور نواز شریف میں دوستی؟ تہلکہ خیز تصویر وائرل

پاکستان کی دو مخالف سیاسی تنظیموں پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی و سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور عمران خان کی ایک ساتھ مسکراتے ہوئے کیمرے کی جانب دیکھ کر پوز دینے کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نواز شریف اور عمران خان کے تعلقات کسی سے چھپے نہیں دونوں ہی اپنی اپنی تقریروں میں ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنانے کے شوقین ہیں۔دونوں ماضی میں تو ایک ساتھ مسکراتے بھی نظر آئے ہیں لیکن اب طویل عرصے سے دونوں ایک دوسرے کے ایک حریف بن چکے ہیں کہ ایک کے آزاد گھومتے ہوئے دوسرے کا جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید ہونا شرط معلوم ہوتا ہے۔

عمران خان کے دورِ حکومت میں نواز شریف کو جیل کاٹنی پڑی اور اب مسلم لیگ نون کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے عمران خان قید ہیں۔ایسے میں دونوں کو ایک ساتھ ہنستے مسکراتے ہوئے دیکھنا کسی خواب جیسا ہی معلوم ہوتا تھا پر سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک ایسی تصویر زیرِ گردش ہے جو پُرانی نہیں ہے بلکہ دونوں کی حال میں لی گئی تصویر ہے کیونکہ دونوں کی شکلیں جیسی اس وقت دکھتی ہیں ویسی ہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں عمران خان سرمئی کوٹ اور کریمی قمیص جبکہ نواز شریف سیاہ شیروانی پہنے دکھ رہے ہیں۔دونوں کے سر تقریباً جڑے ہوئے ہیں جیسے دو دیرینہ دوست ایک ساتھ تصویر کھنچواتے وقت ایک دوسرے کے قریب آجاتے ہیں ٹھیک ویسے ہی اور دونوں کے ہی چہروں پر خاص مسکراہٹ دیکھی جاسکتی ہے۔

اگرچہ یہ تصویر دیکھنے میں یہ ہی پیغام دے رہی ہے کہ نواز شریف اور عمران خان نے آپس میں ہاتھ ملا لیا ہے لیکن یہ سچ نہیں کیونکہ تصویر اے آئی جنریٹڈ ہے۔تصویر پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے دکھ رہے ہیں۔ جہاں بعض کو یہ ایک خوفناک خواب لگا وہیں متعدد کو یہ مستقبل قریب معلوم ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close