خبردار! نیب نے عوام کیلئے بڑی وارننگ جاری کر دی

نیب نے ملک میں جعل سازوں کے نت نئے طریقوں سے عوام کو لوٹنے پروارننگ جاری کر دی۔

نیب نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام مالی معاملات میں احتیاط کریں، احتیاط پچھتاوے سے بہتر ہے، باخبر رہیں اور محفوظ رہیں۔

اس کے علاوہ نیب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ اسکیموں کی فائلیں نہ خریدیں، اے ٹی ایم کارڈ بلاک ہونے کے پیغامات جعلی ہوتے ہیں، ایسے پیغامات کا نہ جواب دیں نہ کوئی تفصیل فراہم کریں اور سرمایہ کاری کے بدلے میں بڑے انعام کا وعدہ بھی فراڈ ہوتا ہے، اس جھانسے میں بھی نہ آئیں۔

قومی احتساب بیورو نے عوام سے کرپٹو کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ کے فراڈ سے بھی محتاط رہنے کا کہا ہے اور ساتھ یہ بھی کہا کہ پرائیویٹ لون ایپس بھی فراڈ کی ایک قسم ہے، اس پر بھی اعتبار نہ کیا جائے جبکہ پونزی اسکیموں کا فراڈ بھی زوروں پر ہے، آن لائن لاٹری کی اسکیموں کے فراڈ سے بھی بچا جائے۔

نیب نے پیغام میں مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ فنڈز کے جعلی پیغامات بھی بڑھ گئے ہیں، فارن کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ بھی فراڈ ہے، عوام اپنے بینک اکاؤنٹ کی معلومات کسی کو نہ دیں، زیادہ اور غیر حقیقی منافع کے لالچ میں نہ آئیں اور تصدیق کرلیں کہ سرمایہ کاری کی اسکیم مجاز اتھارٹی سے منظور شدہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close