لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں پیر کو ( کل ) چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کل ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی ہوگی،نوٹیفکیشن کے مطابق 16 دسمبر کو راولپنڈی کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ تعلیمی اداروں میں ہونے والا پرچہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈی سی لاہور نے بھی ںوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16دسمبرکو شہر کے تمام پبلک و پرائیویٹ سکول و کالجز بند رہیں گے، تمام یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی،گورنمنٹ و پرائیویٹ سکول و کالجز میں چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں