انا للہ وانا الیہ راجعون ، سینئرن لیگی رہنما انتقال کر گئے

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کر گئے۔

اہلخانہ ذرائع کے مطابق صدیق الفاروق دل کے عارضے میں مبتلا تھے، نمازِ جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔صدیق الفاروق سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بھی رہے۔صدیق الفاروق نے 3 سال جیل بھی کاٹی اور وہ ایک کتاب کے بھی مصنف تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدیق الفاروق کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا اور مرحوم کے بلندیٔ درجات کی دعا کی۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ مرحوم صدیق الفاروق کی پاکستان مسلم لیگ ن کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص اور زیرک سیاستدان سے محروم ہوگئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، امین۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں