پی ٹی آئی عدالت پہنچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف ڈی چوک احتجاج میں شہید اورلاپتہ کارکنان کےمعاملے پر عدالت پہنچ گئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے موجودہ حکومت کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی، درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دائر کی گئی۔بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم اور دیگر کےخلاف عدالتی کارروائی کی درخواست کی۔ درخواست میں وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراطلاعات عطاتارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف، آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی سکیورٹی اور نامعلوم افراد کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔بیرسٹر گوہر نے اپنی درخواست میں 12 شہید ہونے والے کارکنان اور گولیوں سے زخمی ہونے والے 38 کارکنان کی فہرست بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی۔

فہرست میں 139 کارکنان کا پتے اور بھی نام درخواست میں درج کیے گئے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے سیشن عدالت میں درخواست دائر کی جسے سیشن عدالت نے درخواست ابتدائی سماعت کل کےلیےمقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close