عالمی بینک سستے ترقیاتی قرض کی مد پاکستان کو 24 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کردیا، رقم سے کراچی میں کچی آبادیوں میں پانی اورسیوریج اسکیموں پر خرچ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کو 24 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کردیا، ورلڈ بینک کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ رقم پاکستان میں سستے ترقیاتی قرض کی مدمیں فراہم کی جائےگی۔ورلڈ بینک کے 24 کروڑ ڈالر کراچی میں خرچ کئےجائیں گے، رقم سے کراچی میں واٹر اینڈسیوریج پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔
اعلامیے میں کہنا تھا کہ رقم عالمی بینک کے واش پروجیکٹ کا حصہ ہے، رقم کراچی میں کچی آبادیوں میں پانی اور سیوریج اسکیموں پر خرچ ہوگی اور پراجیکٹ کی تکمیل سے 2030 تک کی جائے گی۔ورلڈ بینک نے کہا کہ پراجیکٹ ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کو پانی کی سہولت سے فائدہ ہوگا اور اس رقم سے 75 لاکھ افراد کو سیوریج کی بہتر سہولتیں مل سکیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں