اسلام آباد (پی این آئی)رہنماء پی ٹی آئی زرتاج گل نے کہا ہے کہ 9 مئی کا ورد اور تسبیح ن لیگ بار بار پڑھتی رہی لیکن پی ٹی آئی کی مقبولیت مزید بڑھ گئی ، 9 مئی کے باوجود پی ٹی آئی نے 8 فروری کو الیکشن جیتا، یہ کاغذوں میں وزیراعظم ہیں اصل میں نہیں ،اب ان کو فیض حمید کی تسبیح اور ورد مل گیا ہے، کوشش کرکے دیکھ لیں جنرل فیض والی تسبیح ن لیگ کے گلے پڑے گی۔
انہوں نے اے آروائی نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سانحہ ماڈل ٹاؤن کیا تھا تو وزیراعلیٰ شہبازشریف تھے، اس وقت 12 گھنٹے سے زیادہ لاہور کے دل میں نہتے لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں،اور گلو بٹ پولیس کو لے کر لوگوں پر حملہ آور ہوا تھا، تب بھی ن لیگ نے تردید کی تھی۔لیکن جب فوٹیج اور ثبوت آئے تو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں یہ تھا کہ نہتے لوگوں اور حاملہ خواتین پر گولیاں چلائی گئیں۔
اسی طرح 26 نومبر کا جو واقعہ ہوا، اس میں 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے مظاہرین اسلام آباد آئے ، بھوکے پیاسے تھے سردی ان کو لگ رہی تھی، وہ کسی جائیداد یا زمین کے جھگڑے کے لئے نہیں آئے تھے۔ وہ ایک نظریے کیلئے آئے تھے وہ بہت شعور والے لوگ تھے۔ مظاہرین کی بغیر کسی وارننگ کے 12 گھنٹے بجلی بند رکھی گئی اور لوگوں پر آپریشن کیا گیا۔ اگرپی ٹی آئی مظاہرین سنگجانی نہیں گئے تو پھر بھی کیا حکومت کے پاس گولی چلانے کی دلیل ہے؟ یہ میرے ساتھ ڈی جی خان آئیں، شفیق کے گھر چلتے ہیں، میرے ساتھ والے حلقے سے تعلق ہے، تین دن لاش ہسپتال میں رہی، گھر والوں سے بیان حلفی لیا گیا کہ تم لاش تب دفناؤ گے جب بیان حلفی دو گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں