حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیشرفت

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان رابطے بحال ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا نے سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی ، پی ٹی آئی وفد نے سپیکر کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے کی تجویز سپیکر نے دی، جسے تحریک انصاف اور حکومت دونوں نے تسلیم کر لیا۔ذرائع کا کہناہے کہ مذاکرات بغیر کسی پیشگی شرائط کے ہوں گے، مذاکرات کا مقصد ملک میں سیاسی عدم استحکام اور جاری تناو میں کمی ہو گا۔ذرائع کے مطابق فریقین جلد مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے نام مشاورت سے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں