سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف جعلی بھرتیوں کا نیا مقدمہ درج ہوگیا ۔
محمد خان بھٹی نے نئے مقدمہ میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے درخواست کی ۔اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد فیصل احمد نے سماعت کی ،محمد خان بھٹی کی جانب سے صادر لاہور بار منیر حسین بھٹی نے دلائل مکمل کیے، وکیل کاکہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں گریڈ 1 سے گریڈ 17 تک بھرتیاں اہک ساتھ ہوئی،گریڈ 17 کی بھرتیوں کے کیس کا ٹرائل شروع ہو چکا ہے ،بھرتی کا عمل ایک تھا ایف آئی آرز بھی ایک ہونی چاہے، تھی،سیاسی مقاصد کیلیے دوسرا مقدمہ درج کیا گیا ضمانت منظور کی جائے
پراسکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے اور دلائل کیلیے مہلت طلب کی،عدالت نے ضمانت پر مزید سماعت کل تک ملتوی کر دیجبکہ پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے پہلے مقدمے کی سماعت بھی تھی ۔اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الہٰی کو فرد جرم کیلئے پیش ہونے کا آخری موقع دیدیا۔مزید سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں