وقت کیساتھ تعلیمی قابلیت نہ بڑھانیوالےاساتذہ کوفارغ کرنےپرغور، رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لینے کے خواہشمند اساتذہ کتنے ہیں؟
تفصیلات کےمطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے ڈیٹا مانگ لیا، محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ 50اور 55 سال کی عمر کے کتنے اساتذہ ریٹائرمنٹ چاہتے ہیں؟25سال سروس مکمل کرنے یوالےاساتذہ کاڈیٹافراہم کیاجائے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سکولوں سے فوری ڈیٹا طلب کرلیا، مذکورہ اساتذہ کی ڈیٹ آف برتھ، پوسٹنگ،عہدہ و تعلیمی قابلیت کا ریکارڈبھجوایاجائے، 12ہزارمیٹرک پاس اور8ہزارسےزائدایف اےپاس اساتذہ موجودہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں