پاسپورٹ بنوانے والےخبردار ہوجائیں،بڑا فراڈ منظر عام پر آگیا

ایف آئی اےا ینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی ٹیم کا شاہدرہ پاسپورٹ آفس پر چھاپہ،چھاپے میں پانچ ایجنٹس اور پاسپورٹ آفس کا ملازم گرفتار ، ملزمان شہریوں سے پاسپورٹس بنوانے کی مد میں پیسے بٹور رہے تھے۔

تفصیلات کےمطابق ایف آئی اےا ینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی ٹیم نے لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں واقع پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مارا، چھاپے میں پانچ ایجنٹ اور پاسپورٹ آفس کا ملازم رنگے ہاتھوں گرفتار کئے، ملزمان لیاقت علی، منیر نذیر، تنویرعالم ،محمد یا سین شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان شہریوں سے پاسپورٹس بنوانے کی مد میں پیسے بٹور رہے تھے،کارروائی ڈائریکٹر سرفراز خاں ورک کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر میاں محمد صابر کی نگرانی میں کی گئی۔

چھاپہ سب انسپکٹر امتیاز نیازی، محمد حمزہ، فریاد پر مشتمل ٹیم نے مارا، ملزمان سےٹوکن، سٹیمپ، رسیدیں ودیگر شواہد برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close