ملک میں چینی پھر مہنگی ہونے لگی اور ایکس مل قیمت بھی 10 روپے فی کلو بڑھ گئی۔
گزشتہ 20 دنوں میں چینی کی ایکس مل قیمت 115سے بڑھ کر 125روپےفی کلو ہو گئی جبکہ چھوٹے دکانداروں نے چینی کی فی کلو قیمت 125 سے بڑھا کر 140 روپے کر دی۔شوگر ڈیلرز نے خبردار کیاہے کہ حکومت نے اگر معاملے کو سنجیدہ نا لیا تو صورت حال سنگین ہو سکتی ہے۔ لاہور میں شوگر ڈیلرزنےبتایاکہ کرشنگ سیزن چل رہا ہے، ایسے میں چینی کی قیمت بڑھنا غیرمعمولی بات ہے، چینی کی برآمد اور گزشتہ سال کی نسبت 6 سے7 لاکھ ٹن کم پیداوار کی افواہ بنا کر مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے7 لاکھ 90 ہزار ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دی جس میں سے 3 لاکھ 77 ہزار ٹن برآمدہو چکی ہے۔30 نومبر تک ملک میں شوگر کا اسٹاک7 لاکھ 66 ہزار میٹرک ٹن تھا جس میں سے 4 لاکھ 13 ہزار میٹرک ٹن درآمد ہونا ہے، نومبر کے آخری 2ہفتوں میں کرشنگ سے یومیہ پیداوار محض 13 ہزار ٹن رہی جبکہ ملک میں روزانہ کی کھپت 18 سے 20 ہزار ٹن ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں