راولپنڈی(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی کی جانب سے190ملین پانڈز ریفرنس میں عدالت میں جمع کرایا گیا342کا تحریری بیان سامنے آگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے عدالت میں 79 سوالات کے جوابات جمع کرائے جس میں لکھا کہ میرے دور میں مریم نواز کے خلاف کرپشن کیس چلا اس لئے اس کی تسلی کے لئے میری بیوی کے خلاف جھوٹا کیس بنایا گیا۔انہوں نے لکھا کہ جس طرح بھٹو ریفرنس میں فئیر ٹرائل نہ ہونے کی نشاندہی سپریم کورٹ نے کی اس طرح میرے کیس میں بھی ہے، استغاثہ کے گواہ کے مطابق متعلقہ بنک نے اکاؤنٹ ہولڈر کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے اکانٹ میں رقم منتقل کی۔
اپنے تحریری جواب میں انہوں نے کہا کہ رقم منتقلی سے اسٹیٹ آف پاکستان کو کوئی نقصان نہیں ہوا کیونکہ وہ رقم اسٹیٹ آف پاکستان کی نہیں تھی، استغاثہ کے گواہ القادر یونیورسٹی کے چیف فنانشل نے بیان دیا القادر یونیورسٹی کے مالی معاملات میں میرا کوئی لینا دینا نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں