پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں واپسی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی چوک واقعے پر بحث کےلیے قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں زرتاج گل کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ڈی چوک میں جاں بحق ہونے والوں کےلیے دعا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا گیا۔پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں ڈی چوک واقعے پر بحث کی جائے، پارلیمنٹ میں پوچھا جائے کہ ’گولی کیوں چلائی؟‘دوران اجلاس بیرسٹر گوہر نے بانی چیئرمین پیغام پیش کیا جبکہ عمر ایوب نے 26 نومبر کے بارے میں پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close