بشریٰ بی بی اور گنڈاپور کے وارنٹ جاری

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران درج کیے گئے مقدمات میں بشری بی بی ‘وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ‘ شاہدخٹک اور سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔

تحریک انصاف کے چاروں رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری تھانہ رمنا میں درج مقدمہ میں جاری کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close