سول نافرمانی تحریک سے کے یو آئی نے لاتعلقی ظاہر کر دی

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے مل کر تحریک چلانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا اگر پی ٹی آئی والے اکٹھے تحریک چلانے کیلئے آئے تو دیکھیں گے، سیاست میں کوئی چیز بھی حرف آخر نہیں ہوتی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جے یو آئی تحریک انصاف کی سول نافرمانی کی تحریک چلانے سے اتفاق نہیں کرتی، سول نافرمانی کی تحریک کا سب سے زیادہ نقصان تحریک انصاف کو ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطے میں ہیں، چاہتے ہیں کہ حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلائیں۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے سنجیدہ مذاکرات نہ کیے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کا اعلان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج اور مذاکرات کیلئے حکمت عملی وضع کر لی یت نتیجہ خیز مذاکرات تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، احتجاج کے ساتھ ساتھ مذاکرات کا دروازہ بند نہیں ہوگا، تمام لوگوں سے مذاکرات کیے جائيں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close