سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے وابستہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو خوشخبری سناتے ہوئے تنخواہ اور پنشن 20 دسمبر کو دینے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس، اکاؤنٹنٹ جنرل ریونیو، ملٹری اکاؤنٹنٹ کوآگاہ کر دیا گیا ، ملازمین کو تنخواہ اور پنشن کی بروقت ادائیگی کیلئے انتظامات کیے جائیں، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں مسیحی برادری 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار منائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close