پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ کر لیا

پشاور(پی این آئی)پی ٹی آئی نے آئندہ کے احتجاج اور مذاکرات کے لئے حکمت عملی وضع کرلی، نتیجہ خیز مذاکرات تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا،عمرایوب کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی جلد لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

پشاور میں پارٹی کے قائدین کے درمیان ملاقات میں آئندہ کے احتجاجی تحریک اورمذاکرات پر بات چیت ہوئی جس میں یہ واضح کیا گیا کہ احتجاج کے ساتھ ساتھ مذاکرات کا دروازہ بند نہیں ہوگا اور تمام لوگوں سے مذاکرات کئے جائیں گے۔غیر رسمی اجلاس میں حکومت کی طرف سے 26 نومبر کو تحریک انصاف کے پ±رامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے روا رکھے گئے رویے کی مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بغیرکسی تاخیر کے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جو ڈی چوک کے واقعات کی مکمل چھان بین کرے اور اس بات کا تعین کیا جائے کہ گولی کس نے چلائی اور کیوں چلائی۔

انہوں نے حکومتی رویے پرافسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی اپنا مقدمہ پارلیمنٹ کے اندر اٹھانا چاہتی ہے مگر ان کی لیڈرشپ اور کارکنوں کے اوپر بے تحاشا جعلی مقدمات درج ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے لیڈر شپ اور کارکنوں کوعدالتوں کے چکر کاٹنے پڑ رہے ہیں۔اجلاس میں اس بات پر بھی سٹینڈ لیا گیا کہ حکومت کچھ بھی کر لے تحریک انصاف اپنے جائز مطالبات سے پیچھقے نہیں ہٹے گی جس میں چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی، عمران خان سمیت بے گناہ سیاسی کارکنوں کی رہائی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا خاتمہ اور ملک میں رول آف لا کی بحالی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close