فیصل واوڈا کا حکومت کو نہایت مفید مشورہ

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت دل بڑا کرے اور بات چیت کا عمل شروع کرے، جب تک ساتھ بیٹھ کربات نہیں کریں گے، مسائل حل نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مسائل کاحل صرف اور صرف سیاسی مذاکرات سےہی ممکن ہے۔

سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ذمہ داری لیناہوگی سب کےمینڈیٹ کااحترام کرناہوگا، ایک دوسرے پرتنقیدہی کرتےرہیں گے تومسائل حل نہیں ہوں گے اور جب تک ساتھ بیٹھ کر بات نہیں کریں گے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کمپرومائزڈ ہے، بشریٰ بی بی ایسے حالات بنا رہی ہیں، جو بانی پی ٹی آئی کیلئے مشکلات بڑھائیں گی، یہ لوگ ایسے حالات بنانا چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ہو۔

انھوں نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دل بڑا کرے اور بات چیت کاعمل شروع کرے، دنیا میں بڑی بڑی جنگیں بھی بات چیت سےختم ہوتی ہیں، سب کو سیاسی درجہ حرارت کم کرنا ہوگا ورنہ ملک کا نقصان ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close