اسد قیصرکو بڑا ریلیف مل گیا

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے رہنما پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر اسد قیصر اور ایڈووکیٹ جنرل بھی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل نے کہا کہ اسد قیصر کے خلاف 3 مختلف مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کی درخواست پر اسد قیصر کی 31 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کر لی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں