سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ابھی تک تحریک انصاف کے 200 سے زائد کارکنان لاپتا ہیں اور شک ہے کہ وہ بھی ہلا ک ہو چکے ہیں۔
منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ وہ لاعلم ہیں کہ ڈی چوک میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں اور کتنے لوگ زخمی ہوئے۔‘
’انھیں نہیں پتہ کتنے لوگ لاپتا ہیں، ابھی تک 200 سے زائد کارکنان لاپتا ہیں۔ لاپتہ کارکنان کے حوالے سے شک ہے کہ وہ بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔‘
ان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ’9 مئی کے بعد اب 26 نومبر کا مطالبہ بھی مطالبات میں شامل کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ کے تین سینیئر ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔ دونوں سانحات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے بغیر تحقیقات ممکن نہیں۔‘
’بانی پی ٹی آئی نے اوورسیز پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں رقوم بھیجنا بند کر دیں۔ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمارے ساتھ مل کر پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔‘
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں