نامعلوم افراد کا گاڑی پرحملہ ، 3 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

جنوبی وزیرستان میں برمل کے علاقے راغزائی میں گاڑی پر ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈی پی او کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق وزیر گنگی خیل سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close