مونس الہیٰ اشتہاری قرار

سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہٰی کو عدالت سے اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

گجرات کے ایڈیشنل سیشن جج نے دوہرے قتل کے مقدمے میں مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیا ہے۔پولیس کے مطابق چوہدری مونس الہٰی اور دیگر ملزمان پر 2 افراد کے قتل کا الزام ہے، ملزمان پر 28 جون 2023ء کو یاسر اور یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام ہے۔پولیس نے کہا کہ اسی کیس میں نامزد ملزم محمد اختر دوران ٹرائل جیل میں وفات پا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری مونس الہٰی کو ملزمان کے انکشاف کے بعد کیس میں نامزد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہٰی کی اہلیہ کو طلب کیا تھا۔وکیل نے کہا تھا کہ مقدمے میں نامزد خواتین کو مستقل طور پر پیشی سے استثنیٰ دیا جائے۔عدالت نے کہا تھا کہ پہلے ایک دو سماعتوں میں پیش ہوں جس کے بعد خواتین کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close