عمران خان کیلئے بری خبر

اسلام آباد(پی این آئی)شہبازحکومت نےسابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی کےخلاف بڑی کارروائی شروع کرنےکافیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کےخلاف وفاقی حکومت کی خصوصی شکایت پر کارروائی کامنصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ عمران خان پرسوشل میڈیاکےذریعے لوگوں کوریاست کےخلاف بغاوت پر اکسانےکےالزامات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان کےخلاف کارروائی شروع کرنےکی منظوری وفاقی کابینہ سےلی جائےگی۔ وزارت داخلہ کووفاقی کابینہ کے لیے سمری تیارکرنےکاٹاسک دےدیا گیا۔ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نےعمران خان کےخلاف انکوائری کی ہے۔ کابینہ کی منظوری کےبعدعمران خان کےخلاف مقدمہ چلانےکاپلان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں عمران خان کاٹرائل کرنےکامنصوبہ ہے۔ عمران خان کےخلاف پاکستان پینل کوڈکےچیپٹر6 اور9اے کےتحت کارروئی کامنصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ پی پی سی کی دیگرمتعلقہ سیکشنز کےتحت بھی عمران کےخلاف کارروائی کامنصوبہ ہے۔ سی آرپی سی کےسیکشن196کے تحت کمپلینٹ فائل کرنےکےلیے کابینہ کی منظوری درکارہے۔ مختلف جرائم پرملزمان کےخلاف کارروائی کےلیےکابینہ کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close