بے روزگاروں کیلئے اچھی خبر ،ہزاروں نوکریوں کا اعلان

کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پاکستانی نوجوانوں کو نوکریاں کے حوالے سے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ 50 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کی مختلف سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئی ہے، کوشش ہے دو چا ردن میں ایم اویوزسائن کیے جائیں، ہیلتھ سیکٹر کیلئے کراچی میں میڈیکل سٹی بنانے جارہے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دھابیجی اکنامک زون میں غیر ملکی سرمایہ کار انڈسٹری لگائیں گے، دھابیجی اکنامک زون کے پروجیکٹ سے 50 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف جتنی بھی سازش کرلیں سرمایہ کار کااعتماد بحال ہے، زراعت، صحت، ٹرانسپورٹ اور توانائی سیکٹرمیں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ لوگ ہمیں اس لئےووٹ دیتےہیں تاکہ ان کیلئےکچھ کرسکیں، لوگ اس لئےووٹ نہیں دیتےکہ ٹی وی پربیٹھ کرگالم گلوچ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں