بشری بی بی کو اچھی خبر مل گئی

190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ 2 کیسز میں سابق خاتون اول بشری بی بی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کی۔

دوران سماعت بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی نے سوالناموں کے جواب جمع کرادیے، بشری بی بی عدالت میں پیش ہو گئیں، جس کے بعد عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے سماعت 12دسمبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close