بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خاندانی ذرائع نے کہا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
خاندانی ذرائع نے جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ علیمہ خان اور دوسری بہنوں نے کبھی کوئی سیاسی اعلان نہیں کیا، علیمہ خان بانی پی ٹی آئی سے ملنے کے بعد میڈیا کو آگاہ کرتی ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اپنی بہنوں کو دی گئی ہدایت میڈیا تک پہنچانے کا کہتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کے علیمہ خان سے متعلق بیان پر خاندانی ذرائع نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے بعد علی محمد خان یا کسی دوسرے کے پابند نہیں ہیں، عمران خان کی بہنوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
صحافی نے بانی پی ٹی آئی کے خاندانی ذرائع سے استفسار کیا کہ کیا بشریٰ بی بی کو احتجاج کے دوران اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا؟جس پر خاندانی ذرائع نے جواب دیا کہ بشریٰ بی بی تو کنٹینر سے کہتی رہیں کہ عمران خان کو رہا کروائے بغیر اٹھنا نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں