خبرداررہیں !جعلی نادرا ’ویب سائٹ‘ بنالی گئی

جعلسازوں نے سادہ لوح شہریوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کیلئے نت نئے طریقے ڈھونڈ لیے۔

تفصیلات کےمطابق جعلساز نادرا کے نام پر تمام تر دستاویزاتی سہولیات گھر کی دہلیز پر دینے کی آڑ میں ڈیٹا حاصل کرنے لگے، جعلسازوں کی جانب سے “خدمات” فراہم کرنے والی جعلی ویب سائٹ آپریٹ کرنے کا انکشاف ہو

ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کا بڑی تعداد میں جعلسازوں کے ہاتھوں شکار ہونے کا خدشہ ہے، نادرا کی جانب سے بھی باقائدہ جعلسازوں سے محتاط رہنے کے حوالے سے تشہیر شروع کر دی گئی۔

نادرا کی جانب سے کہا گیا بیرون ممالک مقیم پاکستانی جعلی ویب سائٹ پر نادرا سے متعلق کسی قسم کی خدمات نہ لیں ، ہدایت کی کہ گھر کی دہلیز پر شناختی دستاویزات کی تیاری سے متعلق جعلسازوں سے لین دین نہ کریں، شہریوں کو نادرا پاک آئی ڈی اپلیکیشن ،آفیشنل سوشل میڈیا ویب سائٹ سے رابطہ بحال رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close