پی ٹی آئی احتجاج میں کتنے افراد شہید ہوئے؟عمر ایوب کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسلام آباد احتجاج میں 12 افراد شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

پشاور میں اسد قیصر، عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور دیگررہنماوں نے پریس کانفرنس کی۔ اس دوران عمر ایوب کا کہنا تھاکہ اسلام آباد احتجاج میں 12 افراد شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور ہمارے 200 سے زائد کارکنان لاپتا ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5 ہزار سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔عمر ایوب کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہے، جس کے ساتھ بھی بات چیت کرنی ہے کمیٹی کرے گی۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ ہمارے کارکنوں کو رہا کیا جائے، 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور 24 نومبرکوگولیاں برسائیں گئیں اس کی بھی تحقیقات کی جائے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ مطالبات نہ مانے گئےتوسول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔شبلی فراز کا کہنا تھاکہ 8 فروری کو ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا، ایک غلطی چھپانےکے لیے مزید غلطیاں کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگو ہر خان اور بیرسٹرسلمان اکرم راجہ کی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سے اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں تکرار ہوئی تھی۔ علیمہ خان بیرسٹر گوہر کو آڑے ہاتھوں لیتی رہیں، دونوں کے مابین تکرار ڈی چوک احتجاج میں شہادتوں کی متضاد تعداد پر ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں