مدارس رجسٹریشن ایکٹ ،صدر مملکت کے اعتراضات سامنے آگئے

مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعتراضات سامنے آگئے۔

ذرائع ایوان صدر کے مطابق مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر صدر مملکت نے اعتراض کیا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت تعلیم صوبائی معاملہ ہے، مدارس کی رجسٹریشن وزارت تعلیم کررہی ہے۔

ایوان صدر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ صوبائی معاملہ ہے قومی اسمبلی اس پر قانون سازی نہیں کرسکتی، لکھا جانا چاہیے اس بل کا اطلاق صرف اسلام آباد کی حدود میں ہوگا۔

ایوان صدر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کیلئے پہلے سے رجسٹریشن کا قانون موجود ہے، اس صورت میں پہلے قانون کو منسوخ کرنا پڑے گا، یہ بھی ابہام ہے پہلے سے قانون کی موجودگی میں دوسرا قانون کیسے بن سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close