اسلام آباد(پی این آئی)شادی ہال ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی جانب سے لگائے گئے ٹیکس کو اب ہال میں تقریبات کرنے والوں سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق شادی ہال ایسوسی ایشن نے ہالز میں تقریبات کرنے والوں سے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے شادی ہال پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو کیا ہے جو شادی ہال میں تقاریب کرنے والوں سے ہال کے کرائے کے علاوہ وصول کیا جائے گا۔شادی ہال ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں