پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کی نئی سہولت متعارف کرادی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل نمبرز کے ذریعے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن متعارف کرا دی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اسٹیٹک آئی پی ایڈریس نہ رکھنے والے فری لانسرز موبائل نمبر کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکیں گے، فری لانسرز موبائل ڈیٹا کنیکشن پر وی پی این استعمال کرنے کیلئے موبائل نمبر رجسٹر کرا سکتے ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق اب تک 31 ہزار سے زائد وی پی این رجسٹر کیے جا چکے ہیں، اقدام آئی ٹی شعبے کی ترویج اور وی پی این رجسٹریشن آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

وی پی این کیا ہے؟
وی پی این سے آپ کو پبلک نیٹ ورکس استعمال کرتے ہوئے ایک محفوظ نیٹ ورک کنکشن قائم کرنے میں مدد ملتی ہے۔وی پی این سے آپ کا انٹرنیٹ ٹریفک انکرپٹ ہو جاتا ہے اور آپ کی آن لائن شناخت چھپ جاتی ہے۔آسان الفاظ میں وی پی این استعمال کرنے پر تھرڈ پارٹیز کے لیے آپ کی آن لائن سرگرمیوں کو ٹریک کرنا یا ڈیٹا چرانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

وہ پی این کس طرح کام کرتا ہے؟
ایک وی پی این آپ کے آئی پی ایڈریس کو چھپا کر نیٹ ورک ٹریفک کو ایک خصوصی ریموٹ سرور پر ری ڈائریکٹ کر دیتا ہے جسے ایک وی پی این ہوسٹ چلا رہا ہوتا ہے۔یعنی جب آپ وی پی این کے ذریعے آن لائن سرفنگ کرتے ہیں تو وی پی این سرور آپ کے ڈیٹا کا سورس بن جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں