تعلیم کا صنعت اور وزارت داخلہ سے کیا تعلق ہے؟ طاہر اشرفی کا فضل الرحمان سے سوال

چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا جو کچھ حکومت سے طے ہوا وہ مولانا ہی بتا سکتے ہیں، فضل الرحمان صرف یہ بتائیں تعلیم کا صنعت اور وزارت داخلہ سے کیا تعلق ہے؟

جیو نیوز سے گفتگو میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارا تو مطالبہ ہی یہ تھا کہ مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت کیا جائے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ مدارس کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، خوف و ہراس نہ پھیلایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں