پانی پت کی طرح حملے کریں گے، فتح حاصل کریں گے، حکومت کو خبردار کر دیا گیا

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے اکیلے چھوڑے جانے کے دعوے کی تردید کردی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں سوال کے جواب پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ میں تو احتجاج والے دن پورا وقت بشریٰ بی بی کے ساتھ تھے، اگر بشریٰ بی بی کسی اور کے بارے میں کہہ رہی ہیں تو اس بارے میں انہی سے پوچھا جائے۔انہوں نے ایک بار پھر حکومت کو خبردار کردیا اور کہاکہ پانی پت کی طرح حملے کریں گے، فتح حاصل کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چارسدہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا تھاکہ مجھے ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا لیکن میں بھاگنے والی عورت نہیں۔خیال رہے کہ 26 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد مظاہرین سے خالی کرایا، آپریشن شروع ہوتے ہی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی موقع سے فرار ہوگئیں تھیں اور کارکن بھی بھاگ نکلے تھے۔ پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کیا تھا۔علی امین اور بشریٰ بی بی اسلام آباد سے فرار کے بعد مانسہرہ چلے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close