علیمہ خان، عظمیٰ خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

5 اکتوبر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما علیمہ خان، عظمیٰ خان، سلمان اکرم راجہ اور دیگر کی ضمانتوں میں 18جنوری تک توسیع کردی گئی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں ن لیگ آفس اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے سمیت 9 مئی کے دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 14 جنوری تک توسیع کردی۔

عدالت میں جے آئی ٹی کے تفتیشی افسروں نے رپورٹ پیش کی جس کے مطابق علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت تمام ملزمان قصور وار ہیں۔عدالت کا کہنا تھا اسد عمر کئی سماعتوں سے مسلسل غیر حاضر ہیں، وکلا دلائل دیں تو استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جائے گی۔

وکلا نے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل کے لیے مہلت طلب کرلی۔انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جبکہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان عدالت میں پیش ہوئی تھیں۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، فواد چوہدری، اسد عمر اور اعظم خان سواتی عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔عمر ایوب، اسد عمر اور فواد چوہدری کی ایک پیشی کے لیے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close