ارشد شریف قتل کیس میں اہم پیشرفت

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کےلیے مقرر کردیا ہے۔

جسٹس امین الدین نے از خود نوٹس کی سماعت کےلیے 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق آئینی بینچ 9 دسمبر کو ارشد شریف ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔آئینی بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close