اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کروڑوں ڈالر دینے کا اعلان کردیا، رقم پاکستان کو ترقیاتی قرضے کی مد میں فراہم کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان نے 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم پاکستان کو ترقیاتی قرضے کی مد میں فراہم کی جائے گی، رقم ایوی ایشن فیول کے مستحکم ذخائر بنانے کےلیے استعمال ہوگی۔
شیخوپورہ میں ایوی ایشن فیول کا نجی ذخیرہ قائم کیا جائے گا ، رقم انفراسٹرکچر قرضے کے سلسلے میں کلائمیٹ سپورٹ کے تحت فراہم کی جائے گی۔رقم کے ذریعے ایوی ایشن انڈسٹری میں کارین کی مقدار کم کرنے میں مدد ملے گی۔
گذشتہ ماہ اے ڈی بی کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے ، رقم موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے جاری کی گئی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 50 کروڑ ڈالر کی رقم بطور قرض حکومت پاکستان کو فراہم کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں