شیر افضل مروت نے ایک بار پھر احتجاج کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جنوری میں ہم ایک بار پھر احتجاج کی پوزیشن میں ہوں گے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نیوز چینل کو داد دیتا ہوں جس نے پہلی دفعہ آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی، ہم مزید آپ کو چار لوگوں کے کوائف دے سکتے ہیں، 12 لوگ کنفرم ہیں جن کی ہلاکت ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نئی ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے گائے گا، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے علاوہ اسلام آباد پولیس کے چند ایس ایچ اوز اور دیگر افسران کے خلاف شواہد اکٹھے کرکے دفعہ 302 کا فوجداری استغاثہ دائر کریں گے، جتنے مقتولین ہوں گے ان کا علیحدہ استغاثہ انہی ملزمان کے خلاف دائر ہوگا جو ان کے قتل کے مؤجب بنے ہیں، اسی طرح زخمیوں کے حوالے سے بھی قانونی کارروائی ہوگی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ایف آئی آر حکومت کے ہاتھ میں ہوتی ہے اور انہوں نے ان وقعات کی پہلے ہی ایف آئی آرز کردی ہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ ایک وقعہ کا کوئی بھی ورژن ہو چاہے وہ غلط ہو یا درست ہو، اس کی ایف آئی آر ہو جائے تو اسی واقعے کی دوسری ایف آئی آر نہیں ہوسکتی، لہذٰا ہمارے پاس جو متبادل حل ہے وہ فوجداری استغاثہ دفعہ 200 کے تحت ہے۔ یہ ایک انتہائی مضبوط حل ہے، جس طرح ایف آئی آر پر ملزمان کی پراسیکیوشن ہوتی ہے اسی طرح پرائیوٹ استغاثے میں بھی ہوتی ہے، تو ہم عن قریب تمام چیزیں فائنل کرکے عدالت سے رجوع کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں