عمران خان نے بشریٰ بی بی کواحتجاج سے متعلق کیا ہدایت دی تھی؟ علیمہ خان نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بشریٰ بی بی کواحتجاج سے متعلق کوئی ہدایت نہیں دی تھی، علیمہ خان نے مشال یوسفزئی کے ڈی چوک کے حوالے سے بیان کو جھوٹ قرار دیدیا۔

وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے بشریٰ بی بی سے متعلق کہا کہ کیونکہ وہ دو ہفتے پہلے سے بیماری کے باعث تاریخ پر نہیں آرہی تھیں اس لئے بانی پی ٹی آئی نے انہیں ایسی کوئی ہدایات نہیں دی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ اکثرسنتے ہیں بشریٰ بی بی یا علیمہ خان پارٹی کی قیادت لے رہی ہیں۔ یہ باتیں یہ خود پھیلاتے ہیں کیونکہ وہ مائنس بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بات کررہے ہیں۔ ایسا بالکل نہیں ہوگا۔ملک میں ایک ہی لیڈرہے وہ عمران خان ہے۔پی ٹی آئی کی قیادت سے رابطے کے حوالے سے سوال پربانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ پارٹی میں سے کوئی بھی ہمارے رابطے میں نہیں ہوتا جب پارٹی رہنماو¿ں کوحراست میں لیا گیا تھا اس روز سلمان اکرم راجا نے بانی کو پیغام بھیجنے کا کہا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ سب سے پہلی ایف آئی آر محسن نقوی اور شہباز شریف کیخلاف درج کروائی جائیں۔عمران خان نے کہا تھا کہ ایک لاسٹ کارڈ میرے پاس ہے جو ابھی استعمال نہیں کروں گا۔ سانحہ ڈی چوک پر سپریم کورٹ اور انٹرنیشنل اداروں کے پاس رپورٹ لے کر جائیں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کسی نے کہا کہ عمران خان کو زہر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close