بیرسٹر علی ظفر کو اہم عہدہ مل گیا

چیئرمین سینیٹ نے بیرسٹر علی ظفر کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر تعینات کردیا۔

چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے علی ظفر کی تعیناتی کی۔ سینیٹر شبلی فراز نے جوڈیشل کمیشن کی ممبر شپ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

سینیٹر شبلی فراز نے بیرسٹر علی ظفر کا نام ممبر جوڈیشل کمیشن کےلئے دیا تھا۔ سینیٹر بیرسٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے بھی جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

عمر ایوب نے اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا تھا، انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو اپنی جگہ جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close