راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن لکی مروت میں کیا گیا جس میں دو خارجی دہشتگرد زخمی بھی ہوئے، علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
یکم دسمبر کو سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 8 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کیا گیا تھا جبکہ دو شرپسند گرفتار بھی کیے گئے تھے۔ایک آپریشن بنوں کے علاقے بکاخیل میں کیا تھا جہاں 5 دہشتگرد مارے گئے اور 9 زخمی ہوئے تھے۔ دوسری کارروائی شگنی میں کی تھی جہاں 3 خارجی مارے گئے تھے جبکہ دو گو گرفتار کیا گیا تھا۔
تمام ہلاک خارجی دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا تھا۔سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ان آپریشنز کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بنوں میں سپای افتخار حسین اور خیبر کے علاقے شگنی میں کیپٹن محمد ذوہیب الدین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔
26 سالہ کیپٹن محمد ذوہیب شہید کا تعلق لاہور سے ہے۔ انہوں نے 3 سال سے زائد عرصے تک پاک فوج میں فرائض سر انجام دیے جبکہ 29 سالہ سپاہی افتخار حسین شہید کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے اور انہوں نے 8 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کی خدمات سر انجام دیں۔سپاہی افتخار حسین شہید نے سوگواران میں اہلیہ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں