پی ٹی آئی رہنماؤں کیلئےاچھی خبر

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اسد قیصر، شہرام ترکئی، راجہ بشارت اور دیگر کو حفاظتی ضمانت دے دی۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے اسد قیصر، شہرام ترکئی، راجہ بشارت اور دیگر کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست گزاروں کو 24 دسمبر تک حفاظتی ضمانت دے دی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزاروں کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں، جن مقدمات کا ہمیں پتہ ہے ان میں ضمانت کرائی ہے۔

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ فیڈریشن سے ہم جواب طلب کر سکتے ہیں، دوسرے صوبے کی حد تک ہم حفاظتی ضمانت دیتے ہیں، درخواست گزار دوسرے صوبوں کی عدالتوں سے رجوع کریں۔عدالت نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت 10 دن میں رپورٹ جمع کروائے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close