زرتاج گل کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پرسماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے زرتاج گل کو 21 دن کی حفاظتی ضمانت دے دی اور درج مقدمات میں زرتاج گل کو گرفتار نہ کرنے کاحکم بھی جاری کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close