غیر زمہ دارانہ ٹویٹ، قاسم سوری کو خبردار کر دیا گیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہےکہ قاسم سوری جیسے لوگ ٹوئٹس کرنے سے پہلے علیمہ بی بی یا لیگل ٹیم سے بات کرلیاکریں۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ باقی باتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، قاسم سوری سمیت باہر بیٹھے ہوئے لوگ ٹوئٹس کرنے سے پہلے علیمہ بی بی یا لیگل ٹیم سے بات کرلیاکریں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہلاکتوں سے متعلق بیرسٹر گوہر نے اُن لوگوں کی بات کی جن کے کوائف موجودہیںجب کہ علیمہ خان نے لاپتا افراد کی بات کی جن کے کوائف جمع کیے جارہے ہیں، یہ دونوں باتیں مختلف نہیں ہیں، ایک ہی بات کے دو حصے ہیں۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان یہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے بشریٰ بی بی کو قافلے کی قیادت کا کہا تھا تو وہ ٹھیک ہی کہہ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں