اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
عمر ایوب نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوادیا ہے اور ساتھ ہی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کو اپنی جگہ جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کردیا ہے۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ انہوں نے جوڈیشل کمیشن سے استعفےکا فیصلہ اپنے خلاف درج مقدمات کے باعث کیا ہے۔
عمر ایوب کے مطابق موجودہ لیگل چینلنجز جوڈیشل کمیشن میں مؤثر کارکردگی دکھانے میں رکاوٹ ہیں۔ ادارے کے مفاد میں ہےکہ میں کسی اورکو اپنی جگہ نامزد کروں جو اپنی تمام توجہ اس اہم رول پر ادا کرسکے۔
عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی ہےکہ میرا استعفیٰ جلد منظور کرکے بیرسٹرگوہر کو جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں