عمران خان کو مارنے کی سازش، فیصل واوڈا نے بڑی خبر دیدی

اسلام آباد (پی این آئی)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ منظم پروپیگنڈا کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ وہ خود ٹویٹر ہینڈل نہیں چلا رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ وہی پروپیگنڈا کمپین ہے جس کا میں ذکر کر رہا ہوں کہ بی بی، اس کے حواری اور قاسم سوری جیسے لوگ جنہوں نے خان کو پاگل قرار دینے سے مارنے تک کی سازش کر رکھی ہے، یہ سب مل کر بانی پی ٹی آئی کو اس دلدل میں لے جا رہے ہیں جہاں سے اُس کی واپسی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جان بوجھ کر ایک گھٹیا ٹویٹ آگ لگانے کے لیے لکھا گیا جو عمران خان نے نہیں بلکہ باہر بیٹھے سازشیوں نے لکھا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اندازہ لگاتے ہوئے ایک اچھا اور مثبت فیصلہ کیا کہ حکومت سے بات چیت کی جائے اور سڑکوں کے بجائے اسمبلیوں کا رخ کیا جائے۔ عمران خان کے ٹوئٹر کو وقتی طور پر نظر انداز کریں ورنہ نقصان اس سے زیادہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں