وفاق میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، احکامات جاری

وفاقی بیورو کریٹس کے تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹس کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ اطلاعات مبشر توقیر شاہ کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل، انفارمیشن سروس اکیڈمی، تقرر کے منتظر کاشف زمان پریس رجسٹرار، وزارتِ اطلاعات اور پریس رجسٹرار، وزارتِ اطلاعات کنول افتخار کو ڈائریکٹر جنرل، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں