حج درخواست گزاروں کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی میں10 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا ہےکہ 3 دسمبرتک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دی گئی ہیں اور حج درخواستوں کی وصولی میں10 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔چوہدری سالک حسین کا کہنا ہےکہ اسپانسرشپ اسکیم میں موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں بھی کامیاب قرار پائی ہیں۔وزیر مذہبی امور کا کہنا ہےکہ کوٹے سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائےگی۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اسپانسر شپ اسکیم میں موصول درخواستوں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائےگا۔ سمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک اسپانسر شپ کی رقم لازمی جمع کرادیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close