قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے سال نو 2025 پر پاکستان آنے والوں کو ٹکٹس پر رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔
پی آئی اے کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ سال 2025 کی آمد پر کینیڈا سے آنے والی پروازوں پر رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان پروازوں پر خصوصی طور پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ ٹکٹ بکنگ 10 دسمبر تک کی جا سکتی ہے جبکہ خریدے گئے رعائتی ٹکٹ پر کینیڈا سے پاکستان سفر 11 جنوری سے 20 مارچ 2025 تک کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پی آئی اے انتظامیہ کا کینیڈا میں رہنے والے ہم وطنوں کیلیے نئے سال کا تحفہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں