اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ میں بم کی جعلی اطلاع

اسلام آباد ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی فلائٹ میں بم کی جعلی اطلاع پر پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔

پرواز نے 2 بج کر 10 منٹ پر کراچی کے لیے اُڑان بڑھنی تھی۔ جہاز میں بیٹھے ایک شخص نے دوسرے شخص کو میسج کر کے بتایا کہ جہاز میں بم ہے۔ میسج ملنے کے بعد جہاز کو پروٹوکول کے مطابق ٹیک اُف سے روک دیا گیا۔

جہاز کی کھوج رسا کتوں کی مدد سے تلاشی لی گئی اور جہاز میں بیٹھے دونوں افراد کو تحویل میں لے لیا گیا۔

جہاز میں وی آئی پیز، اراکین اسمبلی سمیت 150 افراد سوار تھے، تلاشی کے بعد بورڈنگ کا عمل دوبارہ شروع کردیا گیا۔

پاکستان ورلڈ چیمپیئن بن گیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close